ایک نیوز نیوز: قومی ٹیم کے نائب کے کپتان اور آل راؤنڈر شاداب خان ٹی20 انٹرنیشنل میں دوسرے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی باؤلر بن گئے۔
رپورٹ کے مطابق لیگ سپنر شاداب خان ٹی 20 انٹرنیشنل میں دوسرے کامیاب ترین پاکستانی باؤلر کا اعزاز کرائسٹ چرچ میں سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے چوتھے میچ میں فن ایلن کی وکٹ لیکر حاصل کیا ۔ شاداب خان قومی کرکٹ ٹیم کے سابقہ سٹار آل راؤنڈر سے شاہد آفریدی سے صرف 11 وکٹوں کے فاصلہ پر ہیں۔
2017ء میں ٹی 20 انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والے 24 سالہ شاداب خان نے اب تک 71 اننگز میں 21.84 کی اوسط سے 86 وکٹیں اپنے نام کرچکے ہیں۔ جبکہ شاہد آفریدی نے 96 ٹی 20 اننگز میں میں 35۔24 کی اوسط سے 97 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
اس سے قبل فاسٹ بولر عمرگل اور آف سپنر سعید اجمل بھی مختصر فارمیٹ میں 85،85 شکار کرنے کا اعزاز حاصل کرسکے ہیں ۔ جبکہ محمد حفیظ 65 وکٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔