تاجر برادری کا جمعے کو اسلام آباد مارچ کا اعلان

Oct 11, 2022 | 13:03 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز: لاہور : تاجر برادری نے جمعہ کو اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پی ٹی آئی ٹریڈرز ونگ  نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے  اور  مہنگائی کیخلاف احتجاج ریکارڈ کرایا۔ مظاہرے میں تاجر برادری کی بڑی تعداد شریک  ہوئی۔  حکومت کیخلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔

اس موقع پر فوکل پرسن عمران خان برائے ٹریڈ ناصر سلمان کا کہنا تھا کہ  حکومت کی پالیسیوں کے باعث تاجر برادری مشکلات کا شکار ہے۔ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔بجلی کے بلوں میں اضافے کو فی الفور واپس لیا جائے۔ عمران خان کی حکومت کی طرز پر تاجر برادری کو ریلیف پیکج دیا جائے۔

مزیدخبریں