آر ایس ایس نے انگریزوں کی مدد کی ، ساورکر برطانیہ سے وظیفہ لیتے تھے، راہل گاندھی

Oct 11, 2022 | 12:43 PM

Suhail Ahmad

 ایک نیوز نیوز:  کانگرس رہنما راہل گاندھی نے کہا ہے  آر ایس ایس  نے انگریزوں کی مدد  کی ۔  ساورکرکوحکومت برطانیہ  سے وظیفہ مل رہا تھا۔ 

 راہل گاندھی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی جدوجہد آزادی میں کہیں نہیں تھی۔ کانگریس اور اس کے لیڈروں نے آزادی کی جنگ لڑی۔ راہل گاندھی بھارت جوڑو یاترا کے دوران  پریس کانفرنس  سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ہم فسطائی پارٹی نہیں ہیں۔ الیکشن جیتنے کےلئے ایک ٹیم کے طور پر کام کرنا ہوگا۔ ملک میں نفرت اور تشدد پھیلانا ملک دشمنی ہے۔ ہم ہر اس شخص سے لڑیں گے جو نفرت اور تشدد پھیلاتا ہے۔ ہمارا آئین کہتا ہے کہ ہندوستان ریاستوں کا اتحاد ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ہماری تمام زبانیں، ریاستیں اور روایات یکساں طور پر اہم مقام رکھتی ہیں۔ یہ ہمارے ملک کی فطرت ہے۔

بھارت جوڑو یاترا کے دوران کانگریس پارٹی کے صدر کے انتخاب کے بارے میں راہل گاندھی نے کہا کہ میں اس پر ابھی کچھ نہیں کہنا چاہتا۔ ساتھ ہی، بی جے پی کے ریموٹ کنٹرول صدر کے الزامات پر راہل گاندھی نے کہاکہ کانگریس کے صدارتی انتخاب کے لیے لڑنے والے دونوں امیدواروں کا اپنا موقف ہے اور ساتھ ہی اپنا نقطہ نظر بھی ہے۔ کسی کو بھی ’ریموٹ کنٹرول‘ کہنا دونوں کی توہین ہے۔کرناٹک انتخابات کے بارے میں راہل گاندھی نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں کانگریس جیتے گی۔

مزیدخبریں