گورنمنٹ ہائی سکول میں فائرنگ، استاد زخمی

Oct 11, 2022 | 12:41 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: شیخوپورہ میں گورنمنٹ ہائی سکول کھاریانوالہ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گورنمٹ ہائی سکول میں سائنس ٹیچر آصف محبوب دہشت گردوں کی نشانہ پر آگئے۔ دہشتگردوں کی گولی کا نشانہ بننے پر استاد کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔  جہاں انکی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-10-11/news-1665473990-2295.mp4

سکول کے بچوں میں دہشت گردی کے واقع سے خوف وہراس پھیل گیا جس کی وجہ سے سکول میں بھگڈر مچ گئی۔ طلبا کی جانب سے فیصل آباد روڈ بند کرکے احتجاج جاری ہے۔ طلبا کی جانب سے روڈ بند کرکے ٹائروں کو آگ لگائی گئی۔ دہشت گردی کی وجہ  تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔  پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے اور حالات پر قابو پا رکھا ہے۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-10-11/news-1665473993-9160.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-10-11/news-1665473995-1948.mp4

مزیدخبریں