میری نہیں تو کسی کی بھی نہیں ، منگنی ٹوٹنے پر لڑکی قتل

Oct 11, 2022 | 11:54 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: فیصل آباد میں لڑکی کے گھر والوں کی جانب سے منگنی ختم کرنے  پر نوجوان نے فائرنگ کرکے اپنی سابقہ منگیتر  کو قتل کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق  فیصل آباد کے علاقے لاہور روڈ پر یہ واقعہ  پیش آیا۔  نوجوان لڑکے نے پہلے فائرنگ کرکے لڑکی کو قتل کیا اور  پھر خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکا اور  لڑکی کزن تھے اور سابق منگیتر تھے۔ گھر والوں کی رضامندی سے ان کی منگنی ہوئی تھی اور بہت جلد وہ شادی کرنے والے تھے لیکن لڑکی کے گھر والوں نے منگنی توڑ دی۔

  جس کی وجہ سے نوجوان نے طیش میں آکر اپنے رشتہ داروں کے گھر جاکر  لڑکی کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔

مزیدخبریں