ایک نیوز نیوز: کوئٹہ میں سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی جانب سے پی ٹی سی ایل کے دفترپر دستی بم حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں گارڈ زخمی ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر واقع پی ٹی سی ایل کے دفتر پر دستی بم پھینکا گیا جو گیٹ کے قریب گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔
دھماکے کے نتیجے میں ایک نجی سکیورٹی گارڈ زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے جبکہ حملہ آور واقع سے فرار ہوگئے۔
2 روز کے دوران کوئٹہ میں سریاب روڈ پر 2 دستی بم حملے کیے گئے جن میں 5افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔