ایک نیوز نیوز: نیوزی لینڈ نے سہ فریقی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان کا با آسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا۔قومی ٹیم نےمقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنا ئے تھے۔پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ افتخار احمد نے 27 رنز سکور کیے تھے۔ آصف علی نے 25 رنز کی نا قابل شکست اننگز کھیلی تھی۔ کیوی گیند باز بریسول نے 4 اوورز میں 11 رنز کے عوض 2پاکستانی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔ ٹم ساؤتھی اور مائیکل سینٹنر نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔جبکہ ایش سودھی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا
131 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کیوی ٹیم کی جانب سے فن ایلن اور ڈیوڈ کونوے نے اننگز کا آغاز کیا تھا۔ شاداب خان نے پاکستان کی جانب سے 12ویں اوور میں اننگز کی واحد وکٹ حاصل کی تھی۔ فن ایلین 62 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر سٹمپ آؤٹ ہو گئے تھے۔ کیوی ٹیم نے 17 ویں اوور کی پہلی گیند پر باآسانی 131 رنز کا ہدف عبور کر لیا تھا۔ مائیل بریسول کو شاندار باؤلنگ کرنے پر مین آف دی میچ سے نوازا گیا۔