ایک نیوز نیوز: سہ فریقی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
قومی ٹیم نےمقررہ 20 اوورز میں 130 رنز بنا ئے۔ بابر اعظم اورمحمد رضوان نے ٹیم کو 30 رنز کا آغاز فراہم کیا۔
قومی ٹیم کی جانب سے کپتان بابر اعظم 21، رضوان 16، شان مسعود 14، شاداب 8 اور حیدر علی 8 رنز بناکر پویلین لوٹے۔پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹس مین افتخار احمد 27 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، محمد نواز صفر اور وسیم جونیئر 1 رن بناسکے۔آصف علی نے 25 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، حارث رؤف کی جگہ نسیم شاہ کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔دوسری جانب نیوزی لینڈ نے اپنی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں،بلیئرٹکنر اور مچل سینٹنر کو ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ دونوں آج اپنا تیسرا میچ کھیل رہے ہیں۔ قومی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں کیویز کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔
نیوزی لینڈ نے پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد دوسرے میچ میں بنگلادیش کے خلاف فتح حاصل کی تھی۔