کے پی اسمبلی  میں سیرت النبی ؐبطور مضمون نصاب میں شامل کرنے کی قرارداد منظور

Nov 11, 2024 | 23:29 PM

 ویب ڈیسک :کے پی اسمبلی نے سیرت النبی ﷺ بطور مضمون نصاب میں شامل کرنے کی قرارداد منظور کرلی ہے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس کا اجلاس پینل آف چیئرمین ادریس خٹک کی زیر صدارت ہوا، حکومتی رکن عبدالسلام نے سیرت النبی ﷺ بطورمضمون نصاب میں شامل کرنے کی قرارداد ایوان میں پیش کی۔

قرارداد کے مطابق نوجوان نسل کو سیرت طیبہ ﷺ سے روشناس کرانےکیلئے سیرت النبی ﷺکا مضمون نصاب میں شامل کیا جائے۔

قرار داد میں کہا گیا ہے کہ سکولوں میں بچوں کوحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پڑھائی جائے۔

خیبرپخونخوا اسمبلی نے سیرت النبی ﷺ بطورمضمون نصاب میں شامل کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

مزیدخبریں