قیدیوں کی ملاقات میں سیاسی گفتگو پر پابندی کی شق کالعدم قرار دینے کا فیصلہ چیلنج

قیدیوں کی ملاقات میں سیاسی گفتگو پر پابندی کی شق کالعدم قرار دینے کا فیصلہ چیلنج
کیپشن: The decision to invalidate the clause banning political discourse in prisoners' meetings is being challenged

ویب ڈیسک:اسلام آباد ہائی کورٹ کا جیل میں قیدیوں کی ملاقات میں سیاسی گفتگو پر پابندی کی شق کالعدم قرار دینے کا سنگل بینچ کا فیصلہ ڈویژن بینچ میں چیلنج کردیا گیا۔

چیف کمشنر آفس نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی ، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کل انٹراکورٹ اپیل کی سماعت کریں گے۔

خیال رہے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر پابندی کو آئین کی شقوں سے متصادم قرار دیدیا تھا۔

چیف کمشنر نے انٹراکورٹ اپیل میں سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے اور حتمی فیصلے تک سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی کی بھی استدعا کی۔