ایک نیوز:وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے امریکہ میں منعقد پہلی پاک، یو ایس ٹیک انویسٹمنٹ کانفرنس 2024سے خطاب کیا۔
شزہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ پاک، یو ایس ٹیک انویسٹمنٹ کانفرنس پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہو گی، کانفرنس پاکستان امریکہ کی کمپنیوں کے مابین تعاون کو فروغ دینے میں مدد گار ثابت ہو گی، پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر نے پچھلے چند سالوں میں تیزی سے ترقی کی ہے۔
شزہ فاطمہنے کہا کہ ہماری آئی ٹی برآمدات میں 25 فی صد اضافہ ہوا ہے،وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر آئی ٹی برآمدات کو25ارب ڈالرز تک لیکر جانا ہمارا ہدف ہے،کاروباری اداروں کو محفوظ سائبر سپیس فراہم کرنے کے لیئے ہم نے اہم پیشرفت کی ہے، گلوبل سائبر سیکیورٹی انڈیکس میں پاکستان کو امریکہ اور جاپان کے ساتھ ٹائر1میں درجہ دیا گیا ہے۔
شزہ فاطمہ نے مزید کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے ای گورنمنٹ ڈویلپمنٹ انڈیکس میں بھی قابل ذکر پیشرفت کی ہے، پاکستان کی آئی ٹی و آئی ٹی انیبلڈ سروسز کی 60 فی صد سے زائد برآمدات امریکہ، برطانیہ کو جاتی ہیں، حکومت آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی کیلئےپر عزم ہے، ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کیلئے اقدامات جاری ہیں۔
شزہ فاطمہ نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل ڈیجیٹل کمیشن اور پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کی تشکیل کیلئے جلد قانون سازی کی جائے گی، پاکستان کو بیرونی سرمایہ کاروں، ٹیکنالوجی پارٹنرز کیلئے پر کشش مقام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، پاکستان میں ہر سال 75,000 آئی ٹی گریجویٹس فارغ التحصیل ہوتے ہیں، پاکستان کی آبادی کا 63 فی صد نوجوانوں پر مشتمل ہے، نوجوان ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں، شزہ فاطمہ نوجوانوں کی ترقی کے لیئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔