لاہور پولیس کا کارنامہ،نوجوان کو اغواء کرکے بھتہ مانگ لیا

لاہور پولیس کا کارنامہ،نوجوان کو اغواء کرکے بھتہ مانگ لیا
کیپشن: The achievement of Lahore Police, the youth was kidnapped and demanded for ransom

ایک نیوز: پولیس اہلکاروں نے نوجوان کو اغواءکرکے 30لاکھ روپے بھتہ مانگ لیا،تھانہ ہڈیارہ میں اغواء، بھتہ خوری اور دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
 ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ہڈیارہ کی رہائشی خاتون نصیرہ اختر کا بیٹابلال خرید و فروخت کے سلسلہ میں گھر سے باہر گیا ،توتھانہ باٹا پور میں تعینات سب انسپکٹر عمیر ، سی آر او برانچ میں تعینات کانسٹیبل فرمان نے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اس نوجوان بلال کو گاڑی میں اغواءکرلیا۔
 ایف آئی آر کے مطابق پولیس اہلکار بلال کو جلو موڑ کے قریب کوارٹرز میں لے گئے ، پولیس اہلکار بلال کو تشدد کا نشانہ بنا کر اس کے گھر والوں سے 30لاکھ بھتہ طلب کر تے رہے ، بلال 8گھنٹے بعد گھر واپس آیا اس نے اپنے گھر والوں کو تمام واقعہ سے آگاہ کیا۔
بلال کی والدہ نصیرہ اختر بی بی نے تھانہ ہڈیارہ میں اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دی ، تھانہ ہڈیارہ میں سب انسپکٹر عمیر ، کانسٹیبل فرمان اور دو نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔