امریکی شخص کا کارنامہ،کولڈ ڈرنک کینز جمع کر کے ریکارڈبنا دیا

امریکی شخص کا کارنامہ،کولڈ ڈرنک کینز جمع کر کے ریکارڈبنا دیا
کیپشن: American man's achievement, made a record by collecting cold drink cans

ویب ڈیسک:کیفین کا شوق رکھنے والے امریکی شخص نے انرجی ڈرنک کے1020کین جمع کرکےاپنا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں لکھوا دیا۔
امریکی شہری جول سپیئرز نے ریکارڈ رکھنے والی تنظیم کو اپنا ریکارڈ جمع کرنے کے ثبوت پیش کیے اور اس ادارے نے اعلان کیا کہ اس بات کی باضابطہ تصدیق ہوگئی ہے کہ جول کے پاس انرجی ڈرنکس کے کینوں کا دنیا میں سب سے بڑا ذخیرہ ہے۔
 جول کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میرے پاس کسی بھی چیز کے لیے گنیز ورلڈ ریکارڈ ہو گا،اس نے کہا کہ میںصرف کولڈرنگ کین جمع کرتا تھااور ایک وقت مجھے خود پر حیرت ہوئی کہ میں نے اتنے جمع کر لیے ہیں کہ اب شاید ورلڈ ریکارڈ بن جائے۔
 انہوں نے کہا کہ مجھے ریکارڈ جمع کرانے کیلئے تمام کینز کی ویڈیو ریکارڈ کرنی پڑی، مجھے ہر ایک کین کی تصویریں بھی لینی پڑیں، میں نہیں جانتا تھا کہ انہیں ہر ایک کین کی ایک آئٹمائزڈ فہرست کی ضرورت ہے،مجھے آئٹمائزڈ لسٹ ٹائپ کرنے میں کافی وقت لگا، یہ ایک طویل عمل تھا لیکن یہ محنت رائیگاں نہیں گئی اور آج میرا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہو گیا۔