پی ٹی اے نےغیر رجسٹرڈوی پی این بلاک کرنا شروع کر دیئے

پی ٹی اے نےغیر رجسٹرڈوی پی این بلاک کرنا شروع کر دیئے
کیپشن: PTA started blocking unregistered PNs

ویب ڈیسک:پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے ملک میں غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کوبلاک کرنا شروع کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے نے ملک میں غیر رجسٹرڈ وی پی این بلاک کرنا شروع کردیے ہیں اور یہ فیصلہ وی پی این کی وائٹ لسٹنگ کےلیے کیا گیا ہے، غیر رجسٹرڈ وی پی این سکیورٹی رسک ہیں، غیر رجسٹرڈ اور غیرقانونی وی پی این سے حساس ڈیٹا تک رسائی ہوسکتی ہے جبکہ غیر رجسٹرڈ وی پی این سے غیرقانونی مواد تک رسائی بھی ہوسکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے 2010 میں وی پی این کی رجسٹریشن کا آغاز کیا اور اب تک 20 ہزار 500 کے لگ بھگ وی پی این رجسٹرڈ کیے جاچکے ہیں جبکہ 1500سے زائد کمپنیاں اب تک وی پی این رجسٹرڈ کراچکی ہیں۔
وی پی این ہوتا کیا ہےاور کس کام آتا ہے ؟ 
وی پی این ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک کا مخفف ہے اوریہ ایک ایسا نیٹ ورک ہے جو صارفین کو پوشیدہ طور پر براؤزنگ کی اجازت دیتا ہے۔
ایسے تمام ممالک جہاں پر انٹرنیٹ صارفین کی سوشل میڈیا سائٹس تک رسائی ممکن نہیں ہوتی وہاں پر وی پی این کی مدد سے صارفین اپنا مقام تبدیل کرکے ان سوشل میڈیا سائٹس کو استعمال کرسکتے ہیں۔