ایک نیوز:آئی سی سی چمپئنر ٹرافی میں بھارت کے پاکستان نہ آنے کے معاملے پر وفاقی حکومت نے پی سی بی سے رابطہ کیا ہے۔
وفاقی حکومت نے پی سی بی کو بھارت سے متعلق پالیسی گائیڈلائنز سے آگاہ کردیا، پی سی بی ایک دو روز میں حکومتی ہدایات کے مطابق آئی سی سی کو خط لکھے گا، قانونی مشاورت مکمل کرلی گئی، پی سی بی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے بی سی سی آئی کے انکار کی ٹھوس وجوہات پوچھے گا۔
حکومت کا کہنا ہے کہ پاک بھارت ٹاکرا پاکستان کے بغیر ممکن نہیں ہے، منافع صرف بھارت کی وجہ سے نہیں بلکہ پاکستا ن کی موجودگی سے ہے،وفاقی حکومت نے بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے پر کسی اور ٹیم کو مدعو کرنے کی بھی تجویزدی۔
پی سی بی آئی سی سی حکام کو اعتماد میں لیکر دیگر بورڈز سے بھی رابطہ کرے، حکومت نے بھارت کے پا کستا ن نہ آنے پر آئندہ کسی آئی سی سی اور اے سی سی ایونٹ میں بھارت کیخلاف نہ کھیلنے کی تلقین کی ہے۔
دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا ہے کہ پاکستان جانے یا نہ جانے کا فیصلہ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے، دونوں بورڈز یہ فیصلہ کریں گے۔
روہت شرما نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہماری توجہ چیمپئنز ٹرافی پر ہے، اگر بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجا جائے گا تو ہمیں کوئی ایشو نہیں ہے۔