بلوچستان کے ساحل پر27 فٹ لمبی وہیل مردہ حالت میں پائی گئی

Nov 11, 2023 | 22:29 PM

ایک نیوز :بلوچستان کے ساحل پر 27 فٹ لمبی وہیل مردہ حالت میں پائی گئی ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات بلوچستان عبدالرحیم بلوچ  کاکہنا ہے کہ وہیل پسنی کے علاقے سربندن کے ساحل پر مردہ حالت میں پائی گئی۔وہیل کے جسم پر ماہی گیری کے جال کے نشانات پائےگئے ہیں، لگتا ہے وہیل کی ہلاکت جال میں پھنسنے سے ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ وہیل برائیڈز کہلاتی ہے اور اس کی نسل  خطرے سے دوچار ہے۔
مشیر ڈبلیو ڈبلیو ایف معظم خان  پاکستان کا کہنا ہےکہ برائیڈز  وہیل کی پاکستان میں موجودگی کئی مواقع  پر رپورٹ ہوئی ہے۔ حال ہی میں بحیرہ عرب سے برائیڈز نسل کے پھنسنےکی بڑی تعداد ریکارڈ کی گئی۔

مزیدخبریں