ایک نیوز : ماہرین کاکہنا ہے کہ دار چینی کی چائے یا قہوے سے بھی صحت پر جادوئی اثر مرتب ہوسکتے ہیں۔
دار چینی کا استعمال پاکستان کے ہر گھر میں ہی استعمال ہوتا ہے۔اس کا ذائقہ اور مہک پکوان کا ذائقہ دوبالا کرتے ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ یہ مسالا صحت کے لیے بھی بہت زیادہ فائدہ مند ہے۔یہ متعدد اینٹی آکسائیڈنٹس خصوصیات سے بھرپور مسالا ہے۔
اور ضروری نہیں کہ آپ اسے کھائیں، دار چینی کی چائے یا قہوے سے بھی صحت پر جادوئی اثر مرتب ہوسکتے ہیں۔اس قہوے کے چند حیرت انگیز فوائد درج ذیل ہیں۔
دار چینی کے قہوے میں متعدد اینٹی آکسائیڈنٹس ہوتے ہیں۔اینٹی آکسائیڈنٹس جسم میں گردش کرنے والے مضر مواد سے بننے والے تکسیدی تناؤ سے لڑتے ہیں۔
تکسیدی تناؤ سے ذیابیطس، کینسر اور امراض قلب جیسے امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ دار چینی میں پولی فینول اینٹی آکسائیڈنٹس کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ دار چینی کا قہوہ پینے سے صحت کو فائدہ ہوتا ہے۔
تحقیقی رپورٹس سے عندیہ ملا ہے کہ دار چینی میں موجود مرکبات سے جسم کے اندر پھیلنے والے ورم میں کمی آتی ہے۔خیال رہے کہ ورم سے دائمی امراض جیسے امراض قلب کا خطرہ بڑھتا ہے۔