عروج آفتاب مسلسل تیسرے سال گریمی ایوارڈز کیلئے نامزد

عروج آفتاب مسلسل تیسرے سال گریمی ایوارڈز کیلئے نامزد
کیپشن: Arooj Aftab has been nominated for the Grammy Awards for the third year in a row

ایک نیوز :پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب مسلسل تیسرے سال گریمی ایوارڈ 2024 کے لیے نامزد ہونے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ بن گئیں ہیں، اس مرتبہ وہ دو کیٹیگریز میں نامزد ہوئی ہیں۔

 گریمی ایوارڈز میوزک کے شعبے میں  سب سے معتبر ایوارڈ کا درجہ رکھتا ہے، جس کی تقریب ہر سال کے آغاز میں ہوتی ہے، سال 2024 میں ’گریمی‘ کی 66 ویں سالانہ تقریب ہوگی، جس کے لیے نامزدگیوں کا اعلان 4 فروری 2024 کو ہوگا۔اس بار ایوارڈز کے لیے 94 کیٹیگریز میں نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا ہے، جس میں سے ’بیسٹ گلوبل میوزک پرفارمنس‘ اور ’بیسٹ آلٹرنیٹوو جاز البم‘ کی کیٹیگریز میں پاکستانی گلوکارہ کو نامزد کیا گیا ہے۔

عروج آفتاب کو سال 2021 میں پہلی بار ’گریمی‘ ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا اور انہوں نے 2022 کے گریمی ایوارڈز میں اپنے گانے ’محبت‘ کے لیے بہترین گلوبل میوزک پرفارمنس کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا ۔دوسری بار انہیں سال 2023 کے گریمی ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا تھا تاہم وہ دوسرا ایوارڈ حاصل نہیں کرسکیں۔اب انہیں مسلسل تیسرے سال ایک بار پھر گریمی ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے، لیکن اس بار وہ حیران کن طور پر دو کیٹیگریز کے لیے نامزد ہوئی ہیں ، ان میں بہترین آلٹرنیٹوو جاز البم اور بہترین گلوبل میوزک پرفارمنس کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

بہترین گلوبل میوزک پرفارمنس کے لیے عروج آفتاب نے وجے آئر اور شہزاد اسماعیلی کے ہمراہ ’شیڈو فورسز‘ نامی البم تیار کیا تھا، اس کے علاوہ بہترین آلٹرنیٹوو جاز البم کے لیے عروج آفتاب نے وجے آئر اور شہزاد اسماعیلی کے ہمراہ ’لوو ان اگزائل‘ Love in exile نامی البم تیار کیا تھا۔

عروج آفتاب کے علاوہ 66ویں گریمی میں 7 بار نامزد ہونے کے ساتھ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوفٹ گریمی ایوارڈ کیلئے سب سے زیادہ نامزد ہونے والی گلوکارہ بن گئی ہیں ۔ 

ٹیلر سوفٹ کو ’گریمی‘ کی تین بڑی کیٹگریز ’ریکارڈ آف دی ایئر، ایلبم آف دی ایئر اور سانگ آف دی ایئر‘ میں نامزد کیا گیا ہے۔

’گریمی ایوارڈز‘ جیتنے والوں کو آئندہ برس فروری کے شروع میں ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔