ایک نیوز :اینٹی کرپشن کی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں فواد چودھری سے تفتیش کا آغاز کر دیا۔
ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن نے ڈیڑھ گھنٹہ فواد چودھری سے جیل میں تفتیش کی۔تفتیشی ٹیم کی سربراہی ڈی ایس پی ناصر کر رہے تھے۔اینٹی کرپشن کی ٹیم تفتیش کے بعد اڈیالہ جیل سے روانہ ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود چودھری نے فواد چودھری سے جیل میں تفتیش کی اجازت دی۔فواد چودھری کے خلاف سرکاری زمینوں پر گھپلوں اور قبضوں کا الزام ہے۔