ایک نیوز :نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے او آئی سی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی ۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے فلسطین کاز کو اجاگر کرنے پر خادم الحرمین شریفین اور شہزادہ محمد بن سلمان کو خراج تحسین پیش کیا۔ فلسطین میں بگڑتی صورتحال پر اسلامی سربراہی اجلاس بلانے پر نگران وزیراعظم کا سعودی قیادت سے اظہار تشکر کیا ۔
دونوں رہنماؤں کا اسرائیل کو بربریت سے روکنے کے لیے ہنگامی بین الاقوامی تعاون کی ضرورت پر زور، فلسطینیوں تک امداد پہنچانے کے لیے غزہ کا محاصرہ فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
نگران وزیراعظم نے ہسپتالوں، مہاجر کیمپوں، سکولوں اور رہائشی عمارتوں پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کی۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کاکہنا تھاکہ اسرائیلی جارحیت سے اب تک 10 ہزار قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ اسرائیل فلسطین تنازعے کے منصفانہ اور پائیدار حل کے لیے پاکستان اپنی حمایت جاری رکھے گا۔