سلامتی کونسل پرغزہ میں قتل عام رکوانے کی ذمہ داری ہے، وزیراعظم

 سلامتی کونسل پرغزہ میں قتل عام رکوانے کی ذمہ داری ہے، وزیراعظم
کیپشن: The Security Council has a responsibility to stop the carnage in Gaza, Prime Minister

ایک نیوز :وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کاکہنا ہے کہ سلامتی کونسل پرغزہ میں قتل عام رکوانےکی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔
 وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے غزہ کی صورتحال پر سعودی عرب میں او آئی سی اور عرب لیگ کے غیر معمولی مشترکہ سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ علیحدہ فلسطینی ریاست کا قیام ہی مسئلےکا واحد حل ہے ۔70سال قبل اقوام متحدہ نے قرارداد کےذریعے مسئلہ فلسطین کےحل کا فیصلہ کیا، غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام فوری روکا جائے، ناانصافی اورمعصوم شہریوں کا قتل عام مزید تنازعات جنم دے گا۔
انوار الحق کاکڑ کاکہنا تھاکہ غزہ پراسرائیلی بمباری سے ہسپتال، اسکول، یواین دفاتربھی محفوظ نہ رہے، غزہ میں اسرائیلی مظالم کی پرزورمذمت کرتا ہوں، پاکستان 1967 کی سرحدوں کےمطابق ریاست فلسطین کے قیام کاحامی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں فوری انسانی ہمدردی کےتحت امدادکی فراہمی یقینی بنائی جائے، پاکستان نے2 طیاروں پرمشتمل امدادغزہ بھجوائی۔