آئی پی پی میں جانے سےانکارپراسدعمر نے سیاست چھوڑی،زلفی بخاری

آئی پی پی میں جانے سےانکارپراسدعمر نے سیاست چھوڑی،زلفی بخاری
کیپشن: Asad Umar left politics after refusing to join IPP, Zulfi Bukhari

ایک نیوز :رہنما تحریک انصاف زلفی بخاری کاکہنا ہے کہ سیاست ایک ایسے ذلت آمیز مرحلے پر آ پہنچی ہے کہ اسد عمر جیسے لوگ اسلیے سیاست چھوڑنے پر مجبور ہیں کیونکہ وہ آئی پی پی میں شمولیت سے انکار کرچکے ۔

رہنما تحریک انصاف زلفی بخاری کا اسد عمر کے مکمل طور پر سیاست سے لاتعلقی اور پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے کے اعلان پر ردعمل میں کہنا تھاکہ پہلے اسد عمر کو جیل بھیجا گیا  اور  پی ٹی آئی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دینے پر مجبور کیا گیا تھا۔ اب کسی بھی سیاست دان کو فواد چوہدری کی طرح خاموش اور لاتعلق رہنے کا اختیار نہیں ہے۔آپ کو یا تو جیل اور جبری گمشدگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے یا زبردستی آئی پی پی میں شمولیت اختیار کرنا پڑتی ہے۔

زلفی بخاری کا کہنا تھاکہ  کٹھ پتلی نگران حکومتیں ہمیں تاریخ کے بدترین دھاندلی زدہ انتخابات کی طرف جاتے ہوئے خاموشی سے تماشا دیکھ رہی ہیں۔