غیرملکیوں کی بےدخلی کیخلاف درخواست پراعتراض عائد 

Nov 11, 2023 | 20:12 PM

ایک نیوز :غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کی بے دخلی  کیخلاف درخواست پر رجسٹرارسپریم کورٹ نے اعتراضات لگا کر واپس کر دی۔

رجسٹرار آفس نے درخواست پر 6 اعتراضات عائد کیے ہیں۔درخواست میں آرٹیکل184(3)کا اختیار استعمال کرنے کے لیے مفاد عامہ کے نکتے کی نشان دہی نہیں کی گئی۔انفرادی حق تلفی کے لیے آرٹیکل 184(3) کا استعمال نہیں کیا جا سکتا۔درخواست میں آرٹیکل 184(3) کے استعمال کے لیے مناسب جواز فراہم نہیں کیا گیا۔درخواست گزار نے ریلیف لینے کے لیے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا۔آرٹیکل 248 کے تحت نگران وزیراعظم اور وزراء اعلیٰ کو فریق نہیں بنایا جا سکتا۔

مزیدخبریں