پیر پگارا سے ن لیگ کے وفد کی ملاقات،سیاسی اتحاد پرتبادلہ خیال 

Nov 11, 2023 | 19:46 PM

 ایک نیوز : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وفد نے  کراچی میں مسلم لیگ فکشنل کے سربراہ پیر پگارا سے ملاقات کی۔سیاسی اتحاد پرتبادلہ خیال کیا ۔

مسلم لیگ (ن) کے وفد میں خواجہ سعد رفیق، ایاز صادق، بشیر میمن اور دیگر شامل تھے اور یہ ملاقات راجہ ہاؤس میں ہوئی۔ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال اور عام انتخابات سے متعلق گفتگو ہوئی۔ ن لیگی وفد نے پیرپگارا کو نوازشریف کے خیرسگالی جذبات پہنچائے۔

 ذرائع نے بتایاکہ نوازشریف کی خواہش ہے کہ مسلم لیگ کے تمام دھڑوں کو جمع کیا جائے، مسلم لیگیوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں رہنما ن لیگ سعد رفیق کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ فنکشنل اور مسلم لیگ ن کے درمیان انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال ہوا ہے۔نواز شریف کے حکم پر ایاز صادق، بشیر میمن اور میں پیرپگارا سے ملاقات کرنےآئے، دونوں کے درمیان ملاقات بہت اچھی رہی۔

فکشنل لیگ کے رہنما صدر الدین شاہ کا کہناتھاکہ مسلم لیگ ن سے مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا، الیکشن کی تاریخ قریب آرہی ہے سیاسی ملاقاتوں کا سلسلہ چلتا رہے گا۔

مزیدخبریں