ڈرامہ” تیرے بن“ کے سیزن ٹو کا اعلان

Nov 11, 2023 | 18:31 PM

ایک نیوز :سپرہٹ ڈرامہ سیریل ”تیرے بن“ کے سیزن ٹو کا اعلان کردیاگیاجو جلد نجی ٹی وی پرپیش کیا جائے گا ۔
  پروڈیوسر عبداللہ کادوانی نے سوشل میڈیا پراعلان کیا کہ  مزید خوبصورت لمحات کے لیے تیار ہو جائیں۔ ڈرامہ ”تیرے بن“ کے دوسرے سیزن کا آغاز دسمبر کے اختتام سے ہو رہا ہے۔


 عبداللہ کادوانی نے لکھااپنے کیلنڈرز کو مارک کر لیں اور یہ تاریخ ذہن نشین کر لیں، ان شاء اللہ، یہ شاندار ہونے والا ہے اور میں وعدہ کرتا ہوں کہ آپ اسے پسند کریں گے۔
 کچھ ماہ قبل ڈرامے کے پہلے سیزن کے اختتام پر مداحوں نے پروڈیوسرز  سے فرمائش کی تھی کہ تیرے بن کا دوسرا سیزن لازمی آنا چاہیے، ڈرامے کے مرکزی کرداروں وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کی جوڑی کو بھی مداحوں نے خوب پسند کیا تھا۔
ڈرامے میں منفی کردار نبھانے والی حیا اداکارہ سبینہ فاروق کے کردار کو بھی مداحوں کی جانب سے کافی پذیرائی ملی۔
واضح رہے کہ عبداللہ کادوانی کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ آیا 29 دسمبر سے ڈرامے کا آغاز ہوگا یا 29 دسمبر کو ڈرامے کی شوٹنگ کی شروعات ہوگی۔

مزیدخبریں