ایک نیوز : پاکستان کے نوید بٹ نے مسٹر اولمپیا مقابلے میں گولڈ میڈل جیت لیا۔
مسٹر اولمپیا کے مقابلے لاس ویگاس امریکا میں ہوئے جہاں نوید بٹ نے فزیکل چیلنج کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا۔نوید بٹ بچپن میں پولیو کا شکار ہوئے تاہم انہوں نے تن سازی میں نام کمایا۔
نوید بٹ کا کہنا ہے کہ میں نے پانچویں مرتبہ مسٹر اولمپیا میں میڈل جیتا ہے، انفرادی طور پر محنت کی اور ملک کا نام روشن کیا۔
واضح رہے کہ مسٹر اولمپیا کے مقابلے ہر سال منعقد ہوتے ہیں جس میں مختلف ممالک کے باڈی بلڈرز مختلف کیٹیگریز میں حصہ لیتے ہیں۔
مسٹر اولمپیا مقابلے: نوید بٹ نے گولڈ میڈل جیت لیا
Nov 11, 2023 | 17:54 PM