ایک نیوز :زمان پارک پولیس آپریشن کے دوران تشدد اور توڑ پھوڑ کے کیس میں عدالت نے صنم جاوید کا تین دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید تفتیشی کی درخواست پر سماعت کی ۔ آئندہ سماعت پر ملزمہ کی تفتیشی رپورٹ طلب کرلی ۔
پولیس نے ملزمہ سے تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی ۔
رہنما پی ٹی آئی صنم جاوید کیخلاف تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔