ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے سیاست سے مکمل طور پر کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے رہا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ ایک دہائی سے زیادہ عوامی زندگی گزارنے کے بعد سیاست کو مکمل طور پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، عوامی سطح پر پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ میں ریاستی اداروں کے ساتھ تصادم کی پالیسی سے متفق نہیں ہوں۔ ایسی پالیسی ریاستی اداروں کے ساتھ شدید ٹکراؤ کا باعث بنی ہے جو کہ ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔
اسدعمر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔ میں ان تمام لوگوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے عوامی زندگی میں میرا ساتھ دیا۔ خاص طور پر میں این اے 54 کی ٹیم اور ووٹرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے دو بار منتخب کیا۔ جس حلقےاور میں نے اس حلقہ کی خدمت کرنے کی بھر پور کوشش کی۔ اللہ پاک پاکستانی قوم پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔
After more than one decade in public life, I have decided to completely quit politics.
— Asad Umar (@Asad_Umar) November 11, 2023
As i had already stated publicly earlier that i disagree with the policy of confrontation with state institutions, and such a policy has led to a serious collission with state institutions,…