منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،2لیڈی منشیات فروشوں سمیت 7ملزمان گرفتار

Nov 11, 2023 | 12:54 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 02 لیڈی منشیات فروشوں سمیت 07 ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا جبکہ  ملزمان میں لیڈی منشیات فروش کا ساتھی پولیس اہلکار بھی گرفتار کیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان سے07کلوسے زائدچرس اور480گرام ہیروئن برآمد کی گئی ہے،ائیرپورٹ پولیس نے لیڈی منشیات فروش عائشہ بی بی سے 01کلو430گرام چرس برآمد کی ،سی پی او سید خالد ہمدانی کے نوٹس پر لیڈی منشیات فروش کی پشت پناہی کرنے والے اس کے ساتھی کانسٹیبل عرفان کو بھی 800 گرام چرس کے ساتھ گرفتار کیا گیا، ملزم عرفان تھانہ ائیرپورٹ میں تعینات تھا۔

آراے بازار پولیس نے لیڈی منشیات فروش خمینہ بی بی سے 01کلو50گرام چرس برآمد کی، ملزم حمید سے 480گرام ہیروئن برآمد ہوئی، ٹیکسلا پولیس نے ملزم عدنان سے 01کلو560گرام چرس برآمد ہوئی اور  ملزم محمد گل سے 01کلو510گرام چرس برآمد کی گئی، جبکہ وارث خان پولیس نے عبدالرحمان سے 01کلو 150گرام چرس برآمدکی، گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر خصوصی کریک ڈاؤن کے دوران 930 سے زائد بڑے منشیات گرفتار کر کے 22 من سے زائد چرس، ہیروئن اور آئس برآمد کی گئی ہے۔

مزیدخبریں