ایک نیوز: 190ملین پاؤنڈسکینڈل،نیب تحقیقات اہم مراحل میں داخل ہو گئیں۔سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کا اسٹیٹس گواہ سےملزمہ میں تبدیل ہو گیا،13نومبر کو نیب میں بشریٰ بی بی سے بطور ملزمہ پوچھ گچھ ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں بشریٰ بی بی کو بطور گواہ طلب کیا جاتا تھا۔شواہد کی روشنی میں بشریٰ بی بی کو ملزمہ بنایاگیا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تفتیش میں عدم تعاون پرنیب عدالت سے گرفتاری بھی مانگ سکتاہے۔نیب کی جانب سے ریفرنس بھی جلد عدالت میں دائر کئے جانے کاامکان ہے۔