ایک نیوز: اسلام آباد ہائی کورٹ نے رہنما پیپلز پارٹی فریال تالپور کی نیب کال اپ نوٹسز معطل کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر لی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے 4 سال پرانا جعلی بینک اکاؤنٹس کیس 13 نومبر کیلئے مقرر کر دیا، رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کر دی۔
جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کیس کی سماعت کریں گے، فریال تالپور نے 10 اپریل 2019ء کا نیب کال اپ نوٹس معطل کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔