تکنیکی مذاکرات ختم،حکومت آئی ایم ایف پالیسی مذاکرات پیرسےہونگے

Nov 11, 2023 | 12:16 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: آئی ایم ایف مشن کے ایف بی آر، وزارت خزانہ، اسٹیٹ بنک سے تکنیکی سطح کے مذاکرات ختم ہو گئے۔ ایف بی آر، وزارت خزانہ، اسٹیٹ بنک سے پالیسی سطح کے مذاکرات سوموار سے شروع ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ تکنیکی سطح کے مذاکرات میں ایف بی آر نے آئی ایم ایف مشن کو ٹیکس محصولات پر مطمئن کیا جبکہ آئی ایم ایف مشن نے تکنیکی سطح کے مذاکرات میں نئے ٹیکسز کا مطالبہ نہیں کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امپورٹ میں کمی کے باعث ریونیو کمی کو ان لینڈ ریونیو محصولات میں سرپلس سے پورا کیا جا رہا ہے۔  پالیسی سطح مذاکرات میں وزارت خزانہ، ایف بی آر، اسٹیٹ بنک اور وزارت توانائی ساتھ ہوں گے۔ پالیسی سطح کے مذاکرات میں وزارت خزانہ کو سخت مطالبات کا سامنا کرنا پڑ سکتا جبکہ وزارت توانائی اور وزارت پٹرولیم سے نئے مطالبات کیے جا سکتے۔

شیڈول کے مطابق آئی ایم ایف مشن کے ساتھ معاشی ٹیم کے مذاکرات 15 نومبر تک مکمل ہوں گے۔

مزیدخبریں