ٹک ٹاکر سٹار علیزہ سحر کی شوہر کے ہمراہ قابل اعتراض ویڈیووائرل 

Nov 11, 2023 | 11:46 AM

JAWAD MALIK

This browser does not support the video element.

ایک نیوز: حاصل پور کی رہائشی مشہور ٹک ٹاکر سٹار علیزہ سحر شادی کے بندھن میں بندھنےکے بعد اپنے شوہر کے ہمراہ جدید اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سرعام قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے علیزہ سحر نے جدید اسلحہ ہاتھ میں تھامے ہوئے اپنے شوہر کے ہمراہ ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی،جس کی ویڈیو ایک نیوز کو موصول ہو چکی ہے۔جس میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ علیزہ سحر اور اس کا خاوند پسٹل اور جدید رائفل ہاتھ میں تھامے بیٹھے ہیں۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے یہ کھلا چیلنج ہے کہ جدید اسلحہ کی نمائش سوشل میڈیا پر  کھلم کھلا کی جا رہی ہے ۔شہریوں نے آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لے کر قانونی کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش نہ کر سکے۔

مزیدخبریں