ڈل جھیل میں آتشزدگی، 4 ہاؤس بوٹس متعدد شکارے تباہ

fire in dul lake
کیپشن: fire in dul lake
سورس: google

 ایک نیوز : سری نگر کی ڈل جھیل میں  آتشزدگی ، 4 ہاؤس بوٹس راکھ کا ڈھیر بن گئیں، کئی شکارے بھی تباہ ، امدادی ٹیموں نے گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا، ایک اہلکار زخمی۔ 

   رپورٹ کے مطابق  آگ گھاٹ نمبر 9 کے قریب ایک   ہاؤس بوٹ میں لگی جو بعد میں قابو سے باہر ہوگی اورقریبی ہاؤس بوٹس  بھی راکھ کا ڈھیر بن گئے ۔

 یادرہے کشمیر میں ایک مسلمانوں کے ایک بڑے طبقے کی روزی روٹی کا انحصار ڈل جھیل میں چلائے جانے والے شکارے اور ہاؤس بوٹس پر ہی رہا ہے ۔

آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر ڈیپارٹمنٹ کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ۔ کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا تاہم اس دوران 4 ہاؤس بوٹ مکمل تباہ ہوگئے جبکہ ایک فائر اہلکار زخمی ہوگیا۔