جناح ہاؤس حملہ: 129 ملزمان کیخلاف پولیس کو ریکارڈ پیش کرنےکاآخری موقع

Nov 11, 2023 | 11:18 AM

JAWAD MALIK

 ایک نیوز: جناح ہاؤس حملہ کیس میں 129 ملزمان کی درخواست ضمانت پر پولیس کو ریکارڈ پیش  کرنے کا آخری موق دیتے ہوئے عدا لت نے کیس کی سماعت 14نومبر تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق جناح ہاؤس حملہ کیس میں نامزد 129 ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

دوران سماعت پولیس کی جانب سے مقدمے کا ریکارڈ آج بھی عدالت میں پیش نہ کیا گیا جس پر عدالت نے پولیس کو ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع دیتے ہوئے سماعت 14 نومبر تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ جناح ہاؤس حملہ کیس کا مقدمہ تھانہ سرور روڈ پولیس نے درج کر رکھا ہے۔

مزیدخبریں