پاک فوج کی جانب سےخواتین کو بااختیار بنانے کیلئےاقدامات جاری

ایک نیوز: پاک فوج کی جانب سے سوات کے دوردراز علاقوں میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے اقدامات، پیہوچار میں خواتین کیلئے سکل سینٹر قائم،دستکاریاں سیکھنے سے خواتین خودانحصاری کی منازل ہے کرسکیں گی ، ویمن سکل سینٹر میں 30 خواتین رجسٹرڈ  ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی جانب سے سوات کے دوردراز علاقوں میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے اقدامات جاری ہیں، اس سلسلہ میں پاک فوج کی جانب سے پیہوچار میں خواتین کیلئے سکل سینٹر قائم کر دیا گیا، ویمن آوٴٹ ریچ پروگرام کے تحت اس اقدام کو مقامی عمائدین اور ڈسٹرکٹ ویلفیئر آرگنائزیشن کے باہمی تعاون سے مکمل کیا گیا۔

ویمن سکل سینٹر میں 30 خواتین رجسٹرڈ ہو چکی ہیں، جن کو مہارت سکھانے کے لئے سینٹر میں سلائی مشینیں اور کلاس روم کے ضروری سامان بشمول کرسیاں اور میزیں مفت فراہم کی گئی ہیں، اس اقدام پر پوری کمیونٹی بہت شکر گذار ہے، باالخصوص مقامی خواتین خوشی کے اظہار کے ساتھ شکریہ ادا کر رہی ہیں۔

خواتین کا کہنا ہے کہ وہ اس سینٹر کو پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے ایک قیمتی تحفہ کے طور پر دیکھتی ہیں، جس سے انہیں اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے اور اپنے روزگار کو بہتر بنانے کا ایک منفرد موقع فراہم کرے گا۔