پنجاب میں سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشتگرد گرفتار

Nov 11, 2023 | 10:46 AM

JAWAD MALIK
پنجاب میں سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشتگرد گرفتار

ایک نیوز: دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 179 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد گرفتار کرلیے ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ کارروائیاں پاکپتن ، راولپنڈی ، بہاولپور اور ساہیوال میں کی گئیں، پاکپتن سے ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر ندیم بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد،2 آئی ای ڈی بم، پرائماکارڈ ، 5 ڈیٹونیٹر اور 2ہینڈ گرنیڈ ، اسلحہ اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت ندیم ، شہباز، خالد، مدنی اور سلمان سعید کے نام سے ہوئی ہے ، دہشت گرد اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کاکہنا ہے کہ رواں ہفتے 769 کومبنگ آپریشنز کے دوران 82 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے جبکہ کومبنگ آپریشنز میں 31250 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزیدخبریں