غیر قانونی مقیم افراد کےحوالےسےدرپیش مسائل کیلئےہیلپ لائن 1700 پررابطہ کریں

Nov 11, 2023 | 10:04 AM

JAWAD MALIK

This browser does not support the video element.

ایک نیوز: ملکی سالمیت اور استحکام کے پیشِ نظر عسکری قیادت اور نگران حکومت نے غیر قانونی افغان باشندوں کو اپنے ملک واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق غیر قانونی غیر ملکیوں کی نشاندہی کرنے میں حکومت پاکستان سے تعاون کریں،حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستان میں غیر قانونی افراد کو ملک چھوڑنے کے لیے 31 اکتوبر 2023 کی ڈید لائن دی گئی تھی۔

عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اپنے گرد و نواح میں موجود کسی بھی غیر قانونی شخص کی متعلقہ ہیلپ لائن پر شکایت درج کروائیں،غیر قانونی مقیم افراد کے حوالے سے درپیش مسائل اور رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں،کنٹرول روم میں تعینات عملہ پوری رہنمائی، معلومات اور مشکلات کے حل کے لیے 24 گھنٹے ڈیوٹی پر معمور ہے۔

مزیدخبریں