غیر قانونی افغان شہریوں کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری

Nov 11, 2023 | 09:51 AM

JAWAD MALIK

This browser does not support the video element.

ایک نیوز: غیر قانونی افغان شہریوں کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ، 10 نومبر کو 3ہزار 605 غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی ، 1175 مرد، 848 خواتین اور 1582 بچے شامل ، اب تک 2لاکھ 14 ہزار 398 غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی ہوئی.

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے غیر قانونی غیر ملکی افراد کے محفوظ انخلاء کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں۔افغان باشندوں کی باعزت طریقے سے افغانستان واپسی کے لئے دیگر اقدامات کے علاؤہ ان کی عارضی رہائش کے لئے مختلف اضلاع میں تمام سہولیات سے آراستہ ٹرانزٹ کیمپس قائم کئے گئے ہیں۔بذریعہ طورخم اور چمن بارڈر روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افغان شہری اپنے وطن واپس جا رہے ہیں ۔

رضاکارانہ طور پر افغانستان واپسی کے لئے افغان باشندوں کی بڑی تعداد چمن اور طورخم بارڈر پر موجود ہے،10 نومبر کو 3605 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے،3605 افغان شہریوں میں 1175 مرد، 848 خواتین اور 1582 بچے اپنے ملک چلے گئے۔

افغانستان روانگی کے لیے 312 گاڑیوں میں 577 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے اب تک کل 214,398 غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے۔

مزیدخبریں