ریاست مخالف تقاریرکیس:مریم اورنگزیب،جاوید لطیف کےضمانتی مچلکے مسترد

Nov 11, 2023 | 09:16 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:ریاست مخالف تقاریر کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے ن لیگی رہنماؤں مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی حاضری معافی کی درخواست اور ضمانتی مچلکے مسترد کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنماؤں کیخلاف ریاست مخالف اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمہ کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے کی۔

دوران سماعت ملزمان کے وکیل کی جانب سے مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے مسترد کر دیا، عدالت نے ملزمان کے ضمانتی مچلکے بھی مسترد کر دیے۔

بعدازاں عدالت نے شریک ملزمان کی حاضری مکمل کرتے ہوئے سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی۔

خیال رہے کہ اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمہ میں انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے مریم اورنگزیب کی بریت کی درخواست پر پراسیکیوشن سے جواب طلب کر رکھا تھا، لیگی رہنماؤں کیخلاف تھانہ گرین ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

مزیدخبریں