لاہور:جیل روڈپرپلازےکےفلیٹ میں آگ بھڑک اُٹھی،1شخص جاں بحق

Nov 11, 2023 | 09:25 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: لاہور میں جیل روڈ پر واقع عمارت کے فلیٹ میں آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ کی لپیٹ میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا،تاہم ابھی تک جاں بحق ہونے والے کی شناخت نہیں ہوسکی،فائربریگیڈ اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پرپہنچ کر آگ پرقابو پالیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پلازے سے ایک شخص کی لاش نکال لی گئی ہے،جسکی شناخت73 سالہ گلریز کے نام سے ہوئی،شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ آگ سرکٹ شارٹ کے باعث لگی لاش مردہ خانے پہنچا دی گئی  ہے۔

مزیدخبریں