غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو روکنا ہوگا، محمد بن سلمان

Nov 11, 2023 | 05:23 AM

ایک نیوز :سعودی ولی عہدنے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قراردیدیا۔

تفصیلا ت کےمطابق سعودی افریقہ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے محمد بن سلمان نے اسرائیلی جارحیت اور فلسطینیوں کے جبری انخلاء کو روکنے پر زور دیا ۔

 انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں عسکری جارحیت کی مذمت کرتےہیں،اورہم جنگ اور فلسطینیوں کے جبری انخلاء کو روکنےاور امن و استحکام کی کوششوں پر زور دیتے ہیں۔

 محمد بن سلمان نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو روکنا ہوگا۔

مزیدخبریں