آئی فون کے بعد صارفین ایپل واچ کی بیٹری سے بھی پریشان

Nov 11, 2023 | 00:23 AM

ایک نیوز :آئی فون کے بعد صارفین کو ایپل واچ کی بیٹری سے بھی پریشان کاسامنا کرنا پڑا رہاہے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹیک کمپنی ایپل اپنی اسمارٹ واچ کےلیے متعارف کرائے جانے والے تازہ ترین آپریٹنگ سسٹم کے ورژن کے سبب پیش آنے والے بیٹری مسائل پر کام کر رہی ہے۔
ایپل کے اپنے پیچز سمیت متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر صارفین کی جانب سے گھڑی کی چارجنگ تیزی سے ختم ہونے کے متعلق شکایات درج کی جارہی ہیں۔
چھ صارفین کے مطابق ایپل واچ الٹرا (جس کی بیٹری کا دورانیہ 36 گھنٹے تک ہے) بھی تین گھنٹے کے اندر چارجنگ ختم کر رہی ہے۔
صارفین کو یہ مسئلہ اکتوبر کے آخر میں متعارف کرائے جانے والی تازہ ترین اپ ڈیٹ واچ او ایس 10.1 کے بعد سے پیش آرہا ہے۔
میک رومرز کے مطابق اب کمپنی مبینہ طورپر ان مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک اپ ڈیٹ پر کام کر رہی ہے۔ تاہم، ایپل کی جانب سے فی الحال اپ ڈیٹ پر کام کرنے یا اس کے متعارف کرائے جانے کے متعلق تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
ایپل اپنی ڈیوائسز میں پیش آنے والے مسائل میں سے کچھ کو حل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔  گزشتہ ماہ آئی فون کے لیے پیش کی جانے والی آئی او ایس 17.1 (جس کی اپ ڈیٹ 17.1.1،  7 نومبر بروز منگل متعارف کرادی گئی ہے) اپ ڈیٹ کے متعلق کہا گیا کہ اس میں دو ڈیوائسز کے پیئر ہوتے وقت بیٹری کی زیادہ کھپت کے مسئلے کو حل کیا گیا ہے لیکن بظاہر یہ مسئلہ مکمل طور پر حل نہیں ہوا۔

مزیدخبریں