ایک نیوز نیوز: وزیردفاع خواجہ آصف نے لندن میں ہونے والی نواز شہباز اہم ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ آئینی عمل کے آغاز کے بعد مشاورت سے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں خواجہ آصف نے لکھا ہے کہ میڈیا میں قیاس آرائی ہو رہی ہے کہ لندن میں نواز شہباز میٹنگ میں آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے کوئی فیصلہ ہوا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ اس سلسلے میں مشاورت ضرور ہوئی ہے لیکن فیصلہ انشاءاللہ آئینی عمل کے آغاز کے بعد مشاورت سے ہوگا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل لندن سے خبر سامنے آئی تھی کہ وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی میں میرٹ کو اولیت دی جائے گی اور سب سے سینیئر افسر کو آرمی چیف بنایا جائے گا۔