سعودی تیل کی برآمدات روکنا دنیا دو یا تین ہفتے برداشت نہیں کرسکتی،وزیرتوانائی

سعودی تیل کی برآمدات روکنا دنیا دو یا تین ہفتے برداشت نہیں کرسکتی،وزیرتوانائی
کیپشن: The world cannot afford to stop Saudi oil exports for two or three weeks, said the energy minister

ایک نیوز نیوز: سعودی عرب کے وزیرتوانائی شہزادہ عبدالعزیزبن سلمان کا کہنا ہے کہ خام تیل کی برآمد بند کردیں تو دو سے تین ہفتے کے اندر پوری دنیا متاثر ہونا شروع ہوجائے گی۔
 شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان  کا مزید کہنا تھا کہ سعودی تیل کی برآمدات روکنا دنیا دو یا تین ہفتے برداشت نہیں کرسکتی۔ ہمیں ہمیشہ محتاط رہنا چاہیے۔ چیزوں کو معمولی نہیں سمجھنا چاہیے۔ توانائی کا شعبہ سائبر حملوں سے متاثر ہوا۔سائبر حملوں کی وجوہات جغرافیائی اور سیاسی ہوسکتی ہیں۔ تاوان یا رقم کا مطالبہ ہوسکتا ہے۔

ہیکرز کا مقابلہ کرنے کیلئے دنیا کو متحد ہونا پڑے گا۔ سائبر حملوں کو اب ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ ان حملوں کیلئے فوج یا ڈرون کی ضرورت نہیں ہوتی لیکن ان کا اثر بہت بڑا ہوتا ہے۔