عمران خان جرمن ٹی وی اینکر کے سخت سوالات پر پھنس گئے

عمران خان جرمن ٹی وی اینکر کے سخت سوالات پر پھنس گئے
کیپشن: Imran Khan got stuck on German TV anchor's tough questions(file photo)

ایک نیوز نیوز: چیئرمین تحریک انصاف ایک مرتبہ پھر غیرملکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے پھنس گئے اور ٹی وی اینکر کے سخت سوالات کے جواب دینے سے قاصر رہے۔

تفصیلات کے مطابق اینکر نے سوال کیا کہ آپ تحریک عدم اعتماد سے گئے اقتدار کی واپسی کیلئے شہرت کو بطور ہتھیار استعمال کرکے دارالحکومت کی طرف مارچ کر رہے ہیں۔ کیا ایسا کر کے آپ خود کو امریکی ٹرمپ، برازیل کے بُلسونیرو اور فلپائنی روڈریگز  ڈوٹیرٹے کی فہرست میں شامل نہیں سمجھتے؟

عمران خان نے سوال کا براہ راست جواب دینے سے گریز کیا اور بولے کہ پرامن احتجاج آئینی حق ہے۔ ان کی حکومت الیکشن نہیں آکشن کے ذریعے ہٹائی گئی، پی ٹی آئی کے ارکان خریدے گئے، انہیں مذہب کی بنیاد پر قتل کرنے کی سازش کی گئی۔