ایک نیوز نیوز: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی۔ جس میں شہر قائد کے ترقیاتی منصوبے زیر غور آئے۔
کامران خان ٹیسوری کی سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔گورنر سندھ نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کی خیریت معلوم کی۔آصف زرداری اور گورنر سندھ نے ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، صوبہ کو درپیش مسائل، سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات اور شہر قائد کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے گورنر سندھ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔