مارچ نہیں اب جلسہ ہوگا، پی ٹی آئی نے نئی حکمت عملی اپنا لی

Nov 11, 2022 | 22:13 PM

ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی قیادت میں لاہور کے لبرٹی چوک سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کا آغاز کیا تھا۔ تاہم اب وزیرآباد میں فائرنگ واقعے میں عمران خان کے زخمی ہونے کے بعد پی ٹی آئی کو حکمت عملی تبدیل کرنے پڑی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے لانگ مارچ میں نہ ہونے کی وجہ سے عوام کی بھی مارچ میں دلچسپی نہ ہونے کے برابر ہے۔ جس کی وجہ سے پی ٹی آئی نے مارچ نہیں صرف جلسہ کی نئی حکمت عملی اپنا لی ہے۔ اب پی ٹی آئی قیادت سڑکوں پر چلنے کی بجائے روزانہ ایک شہر میں جلسہ کررہی ہے۔ اور انہی جلسوں کے بعد اسلام آباد پہنچنے کی حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔ 

پی ٹی آئی نے آج وزیراعلیٰ پنجاب کے گڑھ گجرات میں جلسہ کیا۔ اس دوران شہر بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ اندرون شہر اور گجرات میں جی ٹی روڈ پر راستوں کو بند کیا گیا تھا۔ رام تلائی چوک اور جی ٹی ایس چوک کی جانب جانے والے تمام راستے بند تھے۔ اس کے علاوہ لانگ مارچ کے روٹ پر آنے والے تعلیمی ادارے بھی بند تھے۔ 

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت کل لالہ موسیٰ، اتوار کھاریاں، پیر سرائے عالمگیر پہنچے گی۔ اسی طرح راولپنڈی تک تمام شہروں میں مختلف پوائنٹس لگا کر اسٹیج بنائے جائیں گے۔ 

مزیدخبریں