ایک نیوز نیوز : سابق شوہر نے بیوی کے بوائے فرینڈ کےنازک عضو پر گولی ماردی ، ملز م کو تھانے میں لیجایا گیا تو وہ ہنس ہنس کر پولیس کو بتاتا رہا کہ اس نے کیسے گولی ماری۔
تفصیلات کےمطابق جنوبی تھائی لینڈ میں 37 سالہ بنٹیرم اونکایو اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ شراب پی رہا تھااچانک غصے میں آکر اپنی سابقہ بیوی کے گھر پر دھاوا بول دیا اور اس کے بوائے فرینڈ پرگولی تانی اور اس کےنازک عضو پر گولی دے ماری ۔
ملزم کی سابقہ بیوی اوبونراٹ نے پولیس تھانے میں شکایت کی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا جب بیان ریکارڈ کرنے لگے تو ملزم ہنس ہنس کر پوری کہانی سناتا رہا ملزم نے پولیس کو بتایا کہ کس طرح اس نے اپنی بیوی کے بوائے فرینڈ کے نازک عضو کو ہینڈگن سےنشانہ بنایا ۔بعد میں ملزم نے افسران کو بیان دیا کہ بندوق غلطی سےچلی گئی تھی،ان کو گولی چلانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا ۔جبکہ بنٹیرم کی سابقہ بیوی اوبونراٹ نے پولیس کو بتایا کہ یہ کوئی غلطی نہیں تھی بلکہ ملزم نے اسے جان بوجھ کر نشانہ بنایا ہے ۔ خاتون نے بتایا کہ اس کے سابقہ شوہر سے دو بچے ہیں ایک 15 سالہ لڑکا اور ایک نو سالہ لڑکی۔لیکن ان میں چھ سال قبل طلاق ہوگئی تھی۔
پولیس کے مطابق بنٹیرم کو حراست میں لیا گیا ہے اور اس سے آتشیں ہتھیار رکھنے کے الزام میں پوچھ کچھ بھی کی گئی اسے قتل کی کوشش کے شبہ میں ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔زخمی سومچائی کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ،ڈاکٹروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس کا نازک عضو بری طرح متاثر ہوا ہے اور خدشہ ہے وہ دوبارہ کام نہیں کرپائے گا۔