پی ایس ایل سیزن 8،کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے پہلے مرحلے کاآغاز

Nov 11, 2022 | 21:45 PM

ایک نیوز نیوز: پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل کے 8ویں ایڈیشن میں شامل 6 ٹیموں کو اپنے پرانے کھلاڑی برقرار رکھنے یا کھلاڑیوں کو دوسری ٹیم کے کھلاڑیوں سے تبدیل کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ میں شاداب خان،آصف علی،محمد وسیم جونیئر،حسن علی،اعظم خان،فہیم اشرف،پائول سٹیرلینگ،کولین منروو شامل ہوں گے۔کراچی کینگزمیں حیدرعلی،شعیب ملک،عماد وسیم،محمد عامر،شرجیل خان،عامریاسین،قاسم اکرم شامل ہوں گے ۔لاہور قلندر میں شاہین شاہ آفریدی،راشد خان،حارث رؤف،ڈیوڈ وائس،عبداللہ شفیق، کامران غلام،ہیری بروک خان،زمان خان شامل ہوں گے۔ملتان سلطانز میں محمد رضوان،شان مسعود،خوشدل شاہ،ریلی روسو،شاہنوازدھانی،ٹم ڈیوڈ،احسان اللہ،عباس آفریدی شامل ہوں گے۔پشاور زلمی میں بابراعظم،وہاب ریاض،روتھ فورڈ،محمد حارث،عامرجمیل،ٹام کوہلر،سلمان ارشد شامل ہوں گے ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹر میں محمد نواز،جوسن رائے،افتخاراحمد،محمد حسنین،سرفراز احمد،عامراکمل،نوین الحق،ویل صمد شامل ہوں گے۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ کی فائنلسٹ پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کراچی کنگز چھوڑ دی۔ذرائع کے مطابق بابر اعظم نے کراچی کنگز کے ساتھ کام کرنے سے معذرت کرلی ہے جس کے بعد وہ پشاور زلمی میں شامل ہوگئے ہیں۔

ہ پشاور زلمی نے ٹریڈ کے ذریعے بابر اعظم کی جگہ شعیب ملک کو کراچی کنگز کو دے دیا۔ پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے  تینوں فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم ہیں۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کی ڈرافٹنگ کے لیے 433 غیرملکی کھلاڑیوں نے آمادگی ظاہر کی ہے۔پی ایس ایل انتظامیہ کے مطابق ٹورنامنٹ کھیلنے کی آمادگی ظاہر کرنے والوں میں افغانستان کے راشد خان، بنگلہ دیش کے شیکب الحسن، جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملز، انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان، افغانستان کے مجیب الرحمان، سری لنکا کے ونندو ہسارنگا، انگلینڈ کے الیکس ہیلز، آسٹریلیا کے ایرون فنچ اور نیوزی لینڈ کے جمی نیشم بھی شامل ہیں۔جنوبی افریقہ کو ٹی20 ورلڈ کپ میں شکست دے کر پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے میں مدد کرنے والی ٹیم نیدرز لینڈز کے بھی 15 کھلاڑی پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ کے لیے حاضر ہوں گے۔

سکاٹ لینڈ کے 10، متحدہ عرب امارات کے 25 اور کینیڈا کے 10 کھلاڑیوں نے بھی پی ایس ایل کھیلنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔پی ایس ایل انتظامیہ کے مطابق پاکستانی کرکٹ کے میگا ایونٹ کی ڈرافٹنگ کے لیے افغانستان کے 43، آسٹریلیا کے 14، بنگلہ دیش کے 28، انگلینڈ کے 139، آئرلینڈ کے 9، نیوزی لینڈ کے 6، جنوبی افریقہ کے 25، سری لنکا کے 60، ویسٹ انڈیر کے 38 اور زمبابوے کے 11 کھلاڑی بھی موجود ہوں گے۔

مزیدخبریں